50GB Free Internet

پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ غذا جس سے ہرفرد کو کینسر ہونے کاخدشہ ہے

پاکستانیوں

روز مرہ کی زندگی میں کھائی جانے والی چیز کینسر کی شکل اختیار کر کے انسانی صحت کے لئے مضحر ثابت ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں استعمال کئے جانے والے چاول جو کہ ہر شخص بہت شوق سے کھاتا ہے، کینسر کے مرض میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ چاولوں میں کاشت کے وقت آرسنک شامل ہوجاتا ہے جو انسانی جان کے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ

آرسنک ز ہر یلا ہو سکتا ہے اور یوروپی یونین نے اسے کینسر پیدا کرنے والے عناصر میں پہلے درجے میں شامل کیا ہے۔ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ اگر رات کو چاول بھگو کر رکھ دیئے جائیں اور اگلے روز صاف پانی سے چاول کو اچھی طرح دھونے کے بعد پکایا جائے تو اس میں موجود آرسنک کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔چاول پکانے کے دوران بھی چاول کا پانی ایک ابال آنے کے بعد اگر بدل دیا جائے تو بھی آرسنک کو کم کرنے میں مدد ہوتی ہے، اس طریقے سے چاول پکانے سےاس میں موجود آرسنک کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

BISP

Leave a Comment

Ad Open