50GB Free Internet

ایک ایسی آیت جو تمام حاجتوں کو کافی ہوگی،تمام حاجات کیلئے زبردست وظیفہ

وظیفہ

یہ قرآن پاک کی بہت ہی طاقتور آیت کا وظیفہ ہے ۔آپ لوگوں نے یہ آیت پہلے بھی پڑھی ہو گی:ان اللہ علی کل شیئ قدیر۔یہ آپ سب کو یاد بھی ہوگی اگر نہیں یا د تو یاد کرلیجئے چھوٹی سی آیت ہے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے ہر چیز اسی کے دائرہ اختیار میں ہے ہر چیز کا مالک ہرچیز کا خالق میرے اللہ کی ذات ہی

ہے ۔ جس آیت کا وظیفہ بیان کیا جارہا ہےانشاء اللہ تعالیٰ یہ ہر چیز کے لئے ہوگا جو آپ چاہتے ہوں گے اللہ کے حکم سے وہ آپ کو مل جائے گا جو آپ کی حاجت ہو گی وہ بھی پوری ہوگی یہ قرآن مجید میں بہت ساری سورتوں میں یہ آیت آئی ہے قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت سورہ بقرہ ہے۔ اور اس کی بہت بڑی فضیلت ہے اور سورہ بقرہ قرآن مجید کی سب سورتوں کی سردار سورۃ ہے یہ اسی سورہ بقرہ کی آیت نمبر109 کا وظیفہ ہے اور اس کے علاوہ یہ سورۃ

النحل کی آیت نمبر 70 میں بھی یہی آیت اللہ نے بیان کی ہے یہ ہمارے لئے ہے یہ بہت ساری جگہوں پر اس لئے اللہ کی ذات نے بیان فرمایا ہے کہ اللہ کی ذات جو ہے و ہ بلا شبہ ہر چیز پر قادر ہے بلا شبہ کا مطلب کیا ہے ؟ جس میں کوئی کسی قسم کا ایک رتی برابر بھی شک نہیں ہے اور جو کچھ اس پوری کائنات میں ہوتا ہے میرے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے اگر ایک پتہ بھی گرتا ہے تووہ میرے اللہ کے حکم سے ہی گرتا ہے ۔کوئی بھی پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے

BISP

پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے اس اللہ کے لئے وہ کچھ نہیں اس کی ذات تو وہ ہے جو کہتی ہے ہوجاتو وہ ہوجاتی ہے اس کے خزانے سب سے زیادہ بڑے ہیں اس کے لشکر سب سے طاقتور ترین لشکر ہیں وہ خدا جو ساری کائنات ہر چیز کا کہکشاؤں کا مالک ہے ہر چیز کا مالک ہے تو یہ اسی کے پاک کلام سے یہ آیت لی گئی ہے۔جو بھی آپ کو حاجت ہوگی جو بھی آپ کو مشکل ہوگی جو بھی آپ کو چاہئے ہوگا تو آپ نے یہ پڑھ کر اللہ سے کہنا ہے کہ

اے اللہ تو ہرچیز پر قادر ہے مجھے یہ چیز چاہئے میرے پاس نوکری نہیں ہے میرے پاس رزق کی تنگی ہے مجھے شادی کا مسئلہ ہے مجھے کوئی بیماری ہے جو جو بھی کچھ ہے وہ اپنے اللہ سے کہیں اپنے اللہ سے مانگیں اگر میں نے کسی امتحان میں کامیاب ہونا ہے۔ کچھ بھی ہے پوری دنیا میں کوئی بھی حاجت ہےتو وہ آپ نے اس وظیفہ کے پڑھنے کے بعد اپنے اللہ سے دعاکرنی ہے۔ انشاء اللہ دیکھئے گا چند دنوں میں آپ کی ہر حاجت پوری ہونا شروع ہوجائے

گی۔میرے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے ۔اس وظیفے کو شروع کرنے سے پہلے دورکعت نما ز نفل حاجت کے ضرور پڑھ لیجئے گا اس کے بعد یہ وظیفہ شروع کیجئے گا پانچ وقت کی نماز آپ نے لازمی پڑھنی ہے نماز تو کسی صورت بھی کسی کو بھی معاف نہیں ہے اس کے بعد آپ اس آیت کو چلتے پھرتے بھی پڑھیںاول آخر درود شریف پڑھ لیں اور ذہن میں یہ رکھیں کہ اللہ کی ذات جو ہے وہ ہر چیزپر قادر ہے تو میرا یہ فلاں کا م ہے تووہ اللہ کی ذات جو ہے اپنے

فضل و کرم سے اسے پورا کر دے تو آپ یقین کیجئے گا یہ اتنی بہترین آیت ہے دنیا کا کوئی بھی مشکل سے مشکل کام ہے جتنا مرضی مشکلات و پریشانیوں کا پہاڑ ہے تو آپ کی اس آیت سے جو آپ چاہتے ہوں گے اللہ کی ذات وہ عطافرمائے گی ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

PUBG UC

Leave a Comment

Ad Open